اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شاہین شاہ کا شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہو گیا،رخصتی بعد میں ہو گی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہو گیا۔

نکاح کی تقریب کراچی کی ایک مقامی مسجد میں ہوئی جس میں دنوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

شاہین شاہ کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ ایک روز قبل کراچی میں اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچے تھے جہاں گزشتہ رات مہندی کی تقریب میں شاہد آفریدی کی فیملی نے بھی شرکت کی تھی ۔