اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ،8 مسافر ہلاک

اٹلی کےجزیرے لیمے ڈوسا کے ساحل پر کوسٹ گارڈز نےایک کشتی کو ریسکیو کیا جس میں 48 مسافر سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق 8 مسافر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ 40 مسافروں کوبچا لیا گیا۔ مسافروں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے

حکام کے مطابق مزید 3 کشتیوں کو بھی ریسکیو کیا گیا جن میں 156تارکین وطن سوار تھے۔

اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق 2022 میں 1 لاکھ 5 ہزار تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے۔2021 میں اٹلی کی حدود میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد 61 ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔