اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بیٹی باپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے، شاہد آفریدی کا بیٹی کی شادی پر محبت بھرا پیغام

شاہد آفریدی نے چھوٹی بیٹی انشا کی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ شادی پر خوبصورت جزبات سے بھرا ٹوئٹر پیغام جاری کیا۔

گزشتہ روز انشا کی شادی فاسٹ بولر شاہین شاہ کے ساتھ ہوئی ،جس پر شاہد آفریدی نےٹوئٹر پیغام میں شاہین شاہ اوراپنی بیٹی انشا کے لیے ایک خوبصورت پیغام لکھا۔


شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بیٹی باغ کا ایک خوبصورت پھول ہے۔بیٹی ایک ایسا پھول ہے جو نعمت کی طرح کھلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹی اور والد کا رشتہ ایسا ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں اور خوبصورت خواب دیکھتے ہیں ۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی شاہین شاہ کے نکاح میں دی ہے۔میں شاہین شاہ اوراشنا کو مبارکباد دیتا ہوں ۔