اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وکی پیڈیا کو پاکستان میں بلاک کر دیاگیا

انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ”وکی پیڈیا“ کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے پاکستان میں بلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق عدالتی حکم کے بعد وکی پیڈیا انتظامیہ کوتوہین آمیز مواد ہٹانے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے ،ویب سائٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا اورمواد ہٹانے کی درخواست بھی کی گئی۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی انتظامیہ کی جانب سے اتھارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی درخواست پر عمل کیا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کی جانب سے درخواست پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ویب سائٹ کو پاکستان میں بلاک کر دیا گیا ۔ویب سائٹ غیر قانونی مواد جب ہٹا دی گی اس کے بعدوکی پیڈیا کو پاکستان میں ان بلاک کر دیا جائے گا۔