اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی فوج اور را ایجنسی منشیات اسمگلنگ میں ملوث نکلی

پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے بھاری فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی را کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے مںصوبے مطابق کشمیری نوجوانوں کو پیسے کا لالچ دے کر ان سے منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کرائی جاتی ہے، اس کے بعد موقع ملنے پر اسے اسمگلر قرار دے کر قتل کر دیا جاتا ہے۔فوج کی جانب سے انہیں پاکستانی ایجنٹ قرار دینے اورقتل کرنے والے افسران کو نوازا جاتا ہے۔

بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والےکشمیری نوجوانوں کو شرپسند اور دہشت گرد قرار دے کر انہیں قتل کیا جاتا ہے جس کے بعد ان کی تصاویر میڈیا پر بھی چلائی جاتی ہیں ۔

ناصرف عوام بلکہ بھارتی فوج اپنے ہی سینئر افسران کو دھوکہ د یتی ہے ،بھارتی فوجی افسران پروموشن، تمغوں اور رپورٹ کے چکروں میں کشمیریوں کے خون سے کھیلتے ہیں ۔

اس کے علاوہ سی آئی ڈی کشمیر کا پولیس سر براہ کو لکھا گیا مراسلہ بھی منظر عام پر آیا ہے ، مراسلے میں لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر کیاگیا ہے۔