اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جیل بجھوا دیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اسلام آباد کی ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ نےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

پولیس کی جانب سے آج شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے کرسیوں سے باندھ کر رکھا گیا۔ میرے پیروں اور ہاتھوں میں زخم بن چکے ہیں ۔ میں بھیک نہیں مانگوں گا۔ مجھے پٹیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے ۔

شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 4 سے 6 بجے تک ہاتھ پاؤں اورآنکھیں باندھ کر رکھا گیا۔ مجھے رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ پولیس سے پوچھا جائے کہ مجھے کہا منتقل کیا گیا ہے۔

عدالت نے پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔