اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جیل بھرو تحریک شروع کروں گا،حکومت اپنا شوق پورا کر لے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کارکن میری کال کا انتظار کریں ،جیل بھرو تحریک کا اعلان کروں گا تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں یہ صرف اپنے کیس ختم کرانے آئے ہیں ، ملک کے معاشی حالات کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ،ان کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہوئے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔یہ تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔اس وقت پاکستان کی عواکی نظریں عدلیہ کی طرف ہیں ،ہمیں پورا یقین ہے کہ عدالت ہمیں انصاف فراہم کرے گی ۔

ان کاکہنا تھا کہ رجیم چینج کے خلاف لکھنے والوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ان کا مقصد اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس تمام کارروائی کا مقصد12 ویں کھلاڑی کو لندن سے لانا ہے۔