اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام اور پاکستان دشمنوں کے خلاف اتحاد کا عہد کیا جائے: چودھری شجاعت حسین: پرویزالٰہی

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے ان کے خلاف اتحاد کا عہد کیا جائے۔ وہ گجرات میں نماز عید کے بعد عید ملنے والوں اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ا یک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا وزیراعظم اور وزراء تو ملک سے باہر ہے پاکستان کو اللہ ہی چلارہاہے ،حکمران خود تو ہیڈر میں شوپنگ کر رہے ہیں یہاں غریب پینشنر مارے مارے پھر رہے ہیں چودھری پرویز الہٰی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور دعاﺅں سے رمضان المبارک میں قائم ہونے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی کی حفاظت کرے، اسے خوشحالی دے، بداَمنی، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کریم حرمین شریفین کو نشانہ بنانے والے بدبختوں کے عزائم کو ناکام بنائے، ہمیں پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے، ایک ایسی مملکت جو نہ صرف تمام اسلامی ملکوں بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ ثابت ہو۔ انہوں نے پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنیوالے پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسروں، جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ان کا ممنون ہے کیونکہ ان شہدا ٗ کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزادی سے یہ تہوار منا رہے ہیں۔ انہوں نے بداَمنی کا شکار ہونیوالوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ امت مسلمہ اور ہمارے معاشرہ میں بداَمنی پیدا کرنیوالوں کو بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہماری اس مملکت خداداد کے تمام حصوں میں مکمل امن قائم ہو۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہمیں آج شہدا ٗ کے خاندانوں کو یاد رکھنا چاہئے اور بیواﺅں، یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور خاندان کے دیگر افراد نے نماز عید گجرات میں پارٹی رہنماﺅں، عہدیداروں، کارکنوں اور ہر شعبہ حیات کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کے ہمراہ ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگی قائدین سے مصافحہ و معانقہ کیا۔ انہوں نے قبرستان بھٹیاں میں چودھری ظہورالٰہی شہید، چودھری منظور الٰہی اور اپنے دیگر مرحومین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے عید ملنے کیلئے آنے والے سیاسی رہنماﺅں و کارکنوں، صنعتکاروں، تاجروں اور عوام کی بہت بڑی تعداد سے ملاقاتیں کیں۔