طیارہ حادثے میں لاپتہ 4بچے5 ہفتوں بعد زندہ مل گئے

کولمبیا میں طیارہ حادثہ

کولمبیا کے طیارہ حادثے میں لاپتا ہونے والے 4 بچے کئی ہفتوں بعد جنگل میں زندہ مل گئے۔ بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچوں کی عمریں 4 سے13سال ہیں۔ صدر گسٹاو پیٹرو نے بتایا کہ بچوں کے جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ ہونے پر انہیں گھر روانہ کردیا جائےگا۔

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ: حادثے کے وقت ،جہاز کے اندر کی لائیو وڈیو وائرل

خیال رہے کہ یکم مئی کو سیسنا طیارہ انجن خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن کی لاشیں ملبے سے مل گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچنے والے بچوں کی میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔