اسد عمراور عمران خان کی عدالت میں ملاقات

اسد عمر عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا تو ضرور انتخابات لڑیں گے۔

اسد عمر کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے اندر انتخابات کروانے کا لکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات پر اعتماد کا ماحول بنانا پڑے گا۔ تمام انتخابات میں اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

اسد عمر نے تحریک انصاف چھوڑ دی

دوسری طرف پی ٹی آئی کے سابق رہنما کو آج تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے پر سیشن کورٹ اسلام آباد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو بھی جوڈیشل کمپلکس پیش ہونے کیجہا ں کمرہ عدالت میں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔

اسد عمر نے عمران خان سے ہاتھ ملایا اور اپنی نشست عمران خان کے لیے بیٹھنے کو چھوڑ دی ۔عمران خان وہاں بیٹھنے کی بجائے روسٹرم پر چلے گئے ۔