
وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی مینجنگ ڈائر یکٹر سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات فرانس میں مالیاتی ادارے کانفرنس کے دوران ہو ئی، ملاقات میں پاکستان کیلئے جاری آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہو ئی، ملاقات کے ودران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امید ہے کہ” عالمی مالیاتی ادارہ“ فنڈز جلد از جلد جاری کرے گا ۔
#WeatherUpdate #QaziFaezIsa #Titanic #boataccident #Islamabad #Paris #ShehbazSharif pic.twitter.com/1TR5bTDTay
— News Alert (@TheNewsAlertPK) June 22, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے نویں جائزے کیلئے تمام پیشگی اقدامات کر لیے ہیں، جسکے بعد پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے،اس موقع پر وزیراعظم معاشی استحکام اور بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہو رہی ہے ، سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔