
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق پیرس میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیر اعظم کی پیرس میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائر یکٹر سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔
PM @CMShehbaz & Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman agree to expedite collaborative process in order to further bolster bilateral cooperation
🇵🇰🤝🇸🇦 https://t.co/TFs6Fw0smr— Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 22, 2023
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔