
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ یاسمین راشد کیخلاف شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے انتشار انگیزتقاریر کرنے پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے گلبرگ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دن کی توسیع کردی۔
جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 180 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔