اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نوسر بازوں نے ہمسایہ ملک کی گاڑی کی پاکستان میں صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )نوسر بازوں نے دوست ہمسایہ ملک کی گاڑی کی پاکستان میں صرف ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا،سوشل میڈیا پر پیج بنا کر اور سپانسر کر کے لوگوں سے گاڑی کی خریداری کی مد میں منظم طریقے سے ایڈوانس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہر طرف دوست ہمسایہ ملک کی گاڑی ڈھائی لاکھ روپے میں پاکستان میں دستیابی کو خوشخبری کے طور پر شیئر کیا جارہا ہے اور متوسط طبقے کے بہت سے لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔حکومت کی متعلقہ وزارت کے ذمہ داران اورکار ڈیلرز نے ان خبروں کو حقیت کے برعکس قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ نہ ہی کوئی گاڑی پاکستان میں آئی ہے اور نہ اس قیمت میں دستیاب ہو گی کیونکہ اس کی یہ قیمت دوست ہمسایہ ملک میں ہے اور یہ بالکل ایسے ہی جیسے کسی گاڑی کی جاپان میں قیمت 250000 ہو اور پاکستان مارکیٹ تک رسائی کے بعد وہ 10 لاکھ کی ملتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوسر بازوں ں کے گروہ نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے باقاعدہ فیس بک پیج بنا کر اور سپانسر کر کے لوگوں سے اس گاڑی کی خریداری کی مد میں منظم طریقے سے ایڈوانس لینا شروع کیا ہے۔جبکہ حقیقت میں نہ پاکستان میں اس قیمت پر کوئی گاڑی آئی ہے نہ مستقبل قریب میں اس کا کوئی امکان ہے ۔ کار ڈیلرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی کسی بھی خبر پر اعتبارنہ کیا جائے اور نہ ہی پیشگی کوئی ایڈوانس دیا جائے ۔