
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو “بگ باس سیزن 17 میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی تصویر پوسٹ کی ۔
حریم شاہ نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے ایک خبر شیئر کی جوکہ بھارتی ریئلیٹی شو “بگ باس” کے سیزن 17 کے حوالے سے تھی۔
نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پرحریم شاہ کا مایوسی کا اظہار
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے”، انہوں نے صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ “میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاوْں یا نہیں؟”
صارفین نے حریم شاہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں بگ باس میں جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بگ باس میں جاکر پاکستان کا نام روشن کرو۔
Bigg Boss 17 walon ny bulaya hai .. jaun ya na jaun? 🤔 @ColorsTV pic.twitter.com/Co2248vEcb
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 15, 2023