شادی کے بعد زندگی ختم نہیں ہوجاتی،اقرا عزیز

اقراء عزیز

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کے ذہن سے اس وہم کو نکالنا چاہئے کہ شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں معروف اداکار یاسر حسین کی اہلیہ نے جہاں اپنے شوبز کیریئر پر گفتگو کی وہیں انہوں نے نجی زندگی پر بھی بات چیت کی ہے۔

اقراء عزیز کا فیروز خان کیساتھ مزید کام کرنے سے انکار

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ اس کی نئی زندگی شروع ہوتی ہے، نئے خواب اور نئے مقاصد ترتیب دیئے جاتے ہیں۔

بیٹے کبیر کی پیدائش پر شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے پر اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ کبیر کی پیدائش کے بعد اس سے الگ ہونا ان کیلئے سب سے مشکل تھا اور بیٹے کےساتھ ان کا شدید جذباتی لگاؤ بن گیا تھا۔