عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی

 

اسلام آباد، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین عمران خان کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے اڈیالہ پہنچے مگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتناع کی روشنی میں سماعت ملتوی کر دی گئی۔

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

ذرائع کے مطابق سائفر کیس میں ایف آئی اے کے گواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا امکان تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔