اسرائیل غزہ کے ساحلی علاقے پرقبضہ نہیں چاہتا:نیتن یاہو

نیتن یاہو کا بیان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے ساحلی علاقے پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ چاہتے تھے کہ غزہ جنگ میں کم سے کم جانی نقصان ہو مگر کامیاب نہیں ہوئے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حماس سے نمٹنے کے لیے دوبارہ کوئی ناکام حکمتِ عملی نہیں اپنائی جائے گی۔

غزہ پرقبضہ ایک غلطی ہوگی، جوبائیڈن کااسرائیل کوواضح پیغام

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے حماس رہنما الشفاء اسپتال سے نکل گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے یرغمالیوں کو حاصل کر سکتے ہیں تو ہم عارضی جنگ بندی کریں گے۔