
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اُس پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جن سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔
حال ہی میں احسن خان نے یوٹیوب پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہوں نے صبا قمر سے دلچسپ سوال پوچھنے کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی باتیں کی۔
سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ میں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے سے پہلے کسی سے احسن خان کا نمبر لیا تھا، احسن خان کو کالز اور میسجز کرکے کہتی تھی کہ مجھے صرف ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے۔
صبا قمر نےکہشوبز میں آنے کے بعد جب پہلی بار احسن کے ساتھ کام کیا تو شروعات میں ہماری لڑائی ہوگئی تھی لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے محبت ہوگئی تھی۔
میں ساتھ رہنے والوں کی خوشبومحسوس کرتی ہوں:صبا قمر
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا ہی تھا کہ احسن خان کی زندگی میں اُن کی اہلیہ آگئیں اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔
صبا قمر کی بات مکمل ہونے کے بعد احسن خان نے کہا میں یہ سمجھتا تھا کہ شاید صبا کا کہیں رشتہ ہوگیا ہے یا پھر وہ پسند کی شادی نہیں کریں گی۔
پوڈ کاسٹ میں صبا قمر نے مزید کہا کہ میں نے احسن خان کی محبت میں اندرون سندھ جاکر فلم بھی کی تھی، اگر احسن کے علاوہ کوئی اور شخص بولتا تو میں کبھی وہ فلم نہیں کرتی۔