اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیہ واقعہ؛ دکان مالک کے چھوٹے بھائی کا مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف

لیہ (ویب ڈیسک) پولیس 16 روز بعد لیہ میں زہریلی مٹھائی سے اموات کا معمہ حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور ملزم نے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دکان مالک طارق کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کیا جس میں ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا بڑا بھائی اسے آئے روز شدید تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور گھر سے نکال دیتا تھا جس پر تنگ آکر غصے کی حالت میں مٹھائی میں زہر ملایا جب کہ زہر کی بوتل ملک غفار نے دکان میں رکھی۔واضح رہے کہ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 30 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس پر پولیس نے دکان مالک اور اس کے چھوٹے بھائی سمیت دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا تھا۔