آسٹریلین صدر پریس کانفرنس میں کتے نے کاٹ لیا

آسٹریلین صدر کو کاٹ لیا

آسٹریلین صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن مالدووا کے دورے کے دوران پریس کانفرنس کیلئے پہنچے تو انہیں کتے نے کاٹ لیا۔

خبروں کے مطابق میزبان ملک مالدووا کی صدر مایا ساندو نے آسٹریلین اور سلووینیا کی صدر کو مدعو کر رکھا تھا۔

تینوں کے مابین یوکرین جنگ کے علاوہ مشترکہ تعلقات پر بات چیت ہوئی تاہم جب آسٹریلین صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن پریس کانفرنس کیلئے آئے تو میزبان صدر مایا ساندو کا کتا بھی وہیں موجود تھا جس نے آسٹریلین صدر کو ہاتھ پر کاٹ لیا ۔

مالدووا کی صدر مایا ساندو نے اس واقعے پر آسٹریلین صدر سے معذرت کر لی۔