تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہیں،فضل الرحمان

فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا مگر ہم نے نظریاتی وطن کا حق ادا نہیں کیا، ہمیں پرانی لکیروں کو مٹا کر نئے مستقبل کیلیے راستہ بنانا ہوگا

پشاور میں جے یو آئی کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں آئندہ جے یو آئی اکثریت حاصل کرے گی، آج کے جلسے سے ثابت کردیا کہ اگلی حکومت ہماری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں اب ہمیں وطن میں انقلاب کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی، ہمیں عالمی سازشوں کیخلاف ڈٹنا ہوگا، آج ہماری فوج کو بلیک میل کیا جارہا ہے۔

الیکشن مہم،مولانا فضل الرحمان کاملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ صوبے کی روایت اور اسلامی اقدار کو نقصان پہنچایاگیا، پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں بلکہ پراجیکٹ لانچ کرنے والے قمر باجوہ اور فیض حمید بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو اس ملک اور صوبے کے مجرم ہیں ان کو یہ صوبے حوالے کیا جارہا ہے، ہم سے بھی ہاتھ ملانے کی بات کی گئی لیکن ہم نے صاف انکار کردیا، قبائل کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے ہونے چاہیں۔