اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،وزیر اطلاعات

وزیر اطلعات عامر میر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور امریکی حکام کی ملاقات کے حوالے سے پرویز الہٰی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

کسی بھی قیدی سے ملاقات کیلئے وزارت خارجہ اور داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

نواز شریف اور ن لیگ کاہر کارکن محب وطن ہے،علی محمد خان

چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں کی۔

اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہو گی؟چودھری پرویز الہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔