
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو پرانے سیاستدانوں کو سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے زرداری صاحب کو سیاست سے نکالیں۔
نیونیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں تو ریاست کو انہیں معافی دینے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
قائد اعظم محمد علی جناح 74 سال کی عمر میں پاکستان بنا سکتے ہیں تو میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتے؟
اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،وزیر اطلاعات
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پروجیکٹ عمران خان میں جو بھی ملوث ہو چاہے جنرل باجوہ ہو یا جنرل فیض سب کو کٹہرے میں لانا چاہیے اور ان کے جرم کی نشاندہی ہونی چاہیے۔