
حافظ آباد، نجی ہسپتال میں ڈاکٹر اور دو ملازمین کی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے جسکے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ پنڈی بھٹیاں میں درج مقدے میں خاتون نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی والدہ کے گردے کا آپریشن کرانے نجی اسپتال گئی تو اسے نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کر دیا گیا ،جسکے بعد ایک ملازم نے اسکے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو بنائی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے پر اسے دوبارہ کمرے میں بلا یا گیا، جہاں ایک ڈاکٹر اور ملازم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب وہ تنگ آکرگھر جا رہی تھی تو اسکی والدہ کا گردہ نکال لیا گیا جس سے انکی موت ہوگئی۔
مدرسے کے نابالغ طلبہ کیساتھ جنسی زیادتی،استاد گرفتار
ہسپتال انتظامیہ نے خاتون کےالزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیدیا، جبکہ مقدمے کےاندراج کے بعد نامزد ملزم ڈاکٹر اور ملازمین روپوش ہو گئے۔