شاہ محمودقریشی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

 

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنا یا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

درخواست میں استدعا کی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا ہائیکورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔