خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

 

لاہور، پی ٹی آئی ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے، خدیجہ شاہ کے شوہر نے نظر بندی کیخلاف سمیر کھوسہ کے توسط سے درخواست دائر کی، موقف یہ اختیار کیا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے، انکو ایک سے زیادہ مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے، ایک مقدمے میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، اب ضمانت کے بعد نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بندکیا جائے گا

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو 30 دن کیلئے نظر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔