
پھول نگر، سرائے مغل میں پولیس نے 12 سالہ نابالغ بچی سے نکاح کرنیوالے 35 سالہ دلہے اکمل، نکاح خواں مولوی اور والدین کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او صابر چھینہ اور سب انسپکٹر طاہر خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ نابالغ بچی سے نکاح کرنے والے 35 سالہ شخص اکمل علی کیساتھ کر رہا تھا۔
عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی
پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ بارات کے ہمراہ نکاح جاری تھا، تھانہ سرائے مغل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی اور دلہا اکمل علی، دلہن سمیت بچی کے والدین کو موقع سے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔