فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات دیں:عدالت کی ہدایت

فواد چوہدری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات دینے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات فراہمی اور وکلا و اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست پر سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی
دوران سمات ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کو سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔جبکہ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بچوں سے بات کرانا قانون میں بھی ہے، اسی پر عمل درآمد کرادیں۔

عدالت نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ فواد چوہدری سے وکلا کی بھی ملاقات کرائی جائے۔ جیل سہولیات اور وکلاء سے ملاقات پر سیشن جج کا حکم موجود ہے۔ اگر حکم پر عمل نہ ہو رہا ہو تو اس کے خلاف درخواست دائر کردیں۔