
اسلام آباد، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہوگا، اب دیکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست پر کیا فیصلہ سناتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سویلینز کے ٹرائل کے متعلق جو فیصلہ ہوا ہے وہ حکومت اور پارلیمنٹ کیخلاف ہے، ملٹری کورٹس میں فیصلے جلدی ہوتے ہیں، عسکری تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہی ہونا چاہیے۔
سپریم کورٹ نےملٹری کورٹس میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دے دیا
نگران وزیر داخلہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہونا چاہیے، ملزمان نے ریاست کیخلاف منظم سازش کی، چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹس میں ہونا چاہیے۔