عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

عمر گل اور سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

 

سابق قومی کرکٹرز عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور اسپن کوچ مقرر کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹرز کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز ہوگی۔

سابق قومی کرکٹرعمر گل اس سے قبل افغانستان کیخلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بولنگ کوچ رہ چکے ہیں ، وہ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے بولنگ کوچ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

عمر گل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستا ن کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے تجربے کے ذریعے قومی ٹیم کی بولنگ بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اسے بلندیوں تک پہنچائیںگے۔

مورنے مورکل کو قومی ٹیم کابولنگ کوچ اور مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

سعید اجمل نے بھی کہا ہے کہ یہ ذکا اشرف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کیلئے انہیں موقع فراہم کیا ، میں اپنے ماضی کےتجربات کی روشنی میں قومی ٹیم کی اسپن بولنگ بہتر کرنے میں مدد کروں گا۔

سعید اجمل کا مزید یہ کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ مستقبل قریب میں قومی ٹیم اسپن بولنگ میں نمایاں مقام حاصل کرلے گی۔