
راولپنڈی، چیئر مین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلدلو اور باجوہ نے مل کرانکی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر موت کا کیس بنا دیا گیا ہے، مقصد انہیں موت کی سزا دینا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلدلو اور باجوہ نے مل کر اب انکی حکومر گرائی، یہ ملک کیخلاف سازش تھی، وہ کہتے ہیں میں نے لوگوں کوبتایا کہ ملک کیخلا ف سازش ہے اسکے نتیجہ میں ایک سال میں معاشی تباہی ہوئی جس سے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔
عمران خان نےخاورمانیکاکےبیان کوجھوٹ قراردیدیا،وکیل شیرافضل
علیہ خان نے مزید بتایا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب والے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل تفتیش کیلئے آتے ہیں بیٹھتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں آج بھی جیل میں گئے تو کچھ غیر ملکی جیل کے اندر گئے ہوئے تھے لیکن وہ چیئر مین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں آئے تھے۔