
چیئرمین پاکستانی پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ بزرگ سیاستدان اپنی سیاست بچانےکےلیے دشمنی پر اترآئے ہیں ۔
اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بزرگ سیاستدانوں سے جان چھڑوانی ہو گی، پنجاب کے سیاستدانوں کامنشور ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا۔بزرگوں کی نفرت کی سیاست نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا۔معلوم نہیں کہ بزرگ سیاستدان چاہتے کیا ہیں ۔نہ وہ خودکام کرتے ہیں اور نہ کسی اور کو کرنے دیتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بزرگ سیاستدان 18 ویں ترمیم تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،نہ یہ الیکشن جیتیں گے اور نہ ہی ان کو دو تہائی اکثریت ملے گی ،عوام نے مہنگائی لیگ اور تحریک انصاف کا بھی اصل چہرہ دیکھ لیا۔
بلاول پرانے سیاست دانوں کیخلاف ہیں تو پہلے زرداری کو سیاست سے آؤٹ کریں:رانا ثنا
سابق ویزر خاجہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے اور پیپلز پارٹی نے اس بیان کا خیر مقدم کیا۔ہمیں موقع ملا کو پاکستانی کی قسمت بدلیں گے مزدور کارڈ متعارف کرائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کا دستور ہے کہ وہ حکومت میں آ کر اپنا حساب پورا کرتے ہیں ۔ن لیگ نے بھی سیاست میں اپنا حساب پورا کیا عمران خان آج کل جیل میں ہیں ۔
عمران خان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نظر یہی آ رہا ہے کہ ان کو اس بار موقع نہیں ملے گا ،اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی حساب ہی پورا کریں گے۔شیر تو بلی نکلا،جو دو دو بار وزیر اعظم بن چکے ان کو گھر بیٹھنا ہے ،اب آپ کو پیپلز پارٹی کو موقع دینا ہے۔