استحکام پاکستان اپنی پہچان سے الیکشن لڑے گی،عمران اسماعیل

عمران اسماعیل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بہت سی وجوہات تھیں جس کی وجہ سے نئےپاکستان کی بنیادنہ رکھی گئی ۔

اس کےبعدملک میں 9مئی کاواقعہ ہوا،جن لوگوں کوتعلق نہیں تھا انہوں نےلاتعلقی کی ،جوملوث تھے وہ اپنےکیےکی سزابھگت رہےہیں،9مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب تھا۔

کراچی میں محمود مولوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاستحکام پاکستان کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےمنہ سےبھی سناپاک فوج اس ملک کی رکھوالی کرتی ہے۔

کوئی بھی جماعت فوج کےخلاف بات کرتی تو کورکمیٹی میں ہم نےیہ سناکہ کبھی فوج کےخلاف بات نہیں کرنی ،پھراچانک ایسی چیزدیکھی جوہمارےخواب وخیال میں بھی نہ تھی ۔

پیپلزپارٹی سے انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے،فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ 9مئی کیوں ہوااس کےمحرکات پرپھرکبھی تفصیل سےبات کرونگا،ہمارےنوجوان نئےپاکستان کی تلاش میں نکلےتھے،جب 26سال کاتھاتب سےمیں نےجدوجہدشروع کی تھی ۔

میراتعلق پی ٹی آئی کےبانی لیڈران میں ہوتاتھا،محنت کش کےلیےوقت کی قربانی بہت بڑی ہوتی ہے،انتھک محنت اورجدوجہدکی مگربےیارومددگارچھوڑدیاگیا

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ محمودمولوی نےان نوجوانوں کےساتھ رابطہ کیاان کےدکھ درد کوسنا،محمودمولوی نےان کوجدوجہدکےلیےاکٹھاکیا،تمام بچوں نےآئی پی پی کی حمایت کااعلان کیاہے،یہ ایساپریشرگروپ ہوگاجومسائل کےحل کےلیےکام کرےگا۔