
خوشاب میں باپ کی قاتل بیٹی ہی نکلی ،پولیس نے قتل کا معمہ حل کر لیا۔
خبروں کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں میں پیش آنے والے واقع کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ،پولیس نےتفتیش کے بعد قاتل بیٹی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی سے پتہ چلا کہ واقع خودکشی کا نہیں بلکہ قتل ہے جس کے بعد پولیس نے دیگر زاویوں سے تفتیش کا آغاز کیا۔
گوجرانوالہ میں دن دیہاڑے فائرنگ،5افرادقتل
پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش نے اپنے دوست عاصم کے ساتھ ملکر قتل کیا ہے، ملزمہ نے واردات سے پہلے کھانے میں باپ کو نیند والی گولیاں دیں اور رات کے پچھلے پہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
حکام کے مطابق مبینہ طور پر ملزمہ مہوش اپنے پڑوسی ملزم عاصم سے شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اسکا باپ راضی نہ تھا۔