اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پسند کی شادی کرنیوالا وکلا سے الجھ پڑا ، عدالت میں ٹھکائی

لاہور (نیوز ڈیسک) مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے والا نوجوان بیوی کی بازیابی کی درخواست خارج ہونے پر وکلا سے جھگڑ پڑا ، گالیاں نکالنے پر وکلا نے پٹائی کر دی ۔ ملزم کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مشتاق تارڑ نے پسند کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے کاہنہ کے بلال کی جانب سے دائر مبینہ بیوی کی بازیابی کی درخواست خارج کر دی ۔ مبینہ بیوی کی درخواست خارج ہونے پر شہری طیش میں آگیا جس پر اس نے وکلا کو گالیاں دینا شروع کر دیں ۔ گالیاں دینے پر وکلا نے بلال اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ درخواست میں بلال نے موقف اختیار کیا کہ اس نے بتول کے ساتھ پسند کی شادی کی اسے اس کے والدین کے گھر سے بازیاب کرایا جائے ۔ ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے بلال اور اس کے ساتھی اویس کو حراست میں لے لیا ۔