اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منموہن سنگھ اور سونیاگاندھی کوگرفتار کر لیا گیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے جمہوریت بچاﺅ تحریک کا آغاز کر دیا گیا،اس دوران دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس اور کانگریس کے کارکنوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ پولیس نے جمہوریت بچاﺅ ریلی کی قیادت کرنے پر اپوزیشن جماعت کی صدر سونیا گاندھی ،نائب صدر راہول گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت اہم رہنماﺅں کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد ازاں پرتشدد مظاہروں کے خطرے کے پیش نظر رہا کر دیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کانگریس پارٹی کی جانب جمہوریت بچاﺅ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت پارٹی کی صدر سونیا گاندھی ،نائب صدر راہول گاندھی ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر دفاع اے کے انتھونی کررہے تھے ،دہلی پولیس نے کانگریس کی مرکزی قیادت کو حراست میں لے لیا جنہیں پارلیمنٹ سٹریٹ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا تاہم کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ان چاروں رہنماﺅں کو کچھ ہی دیر بعد رہا کر دیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اس مارچ کا مقصد مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کیخلاف احتجاج کرنا تھا جس پر 36سو کروڑ روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر خریداری کے معاہدے میں خرد برد کے الزامات ہیں جبکہ کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ،کانگریس پارٹی کا موقف ہے کہ حکمران جماعت اترکھنڈ ،ارونا پردیش اور ہما چل پردیس میں کانگریس کی حکومتوں کو عدم استحکام سے دو چار کررہی ہے۔