اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دہشت گردوں اور اپوزیشن کا ایجنڈہ ایک ہے:وزیر اعظم نواز شریف

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ آج بجلی ، معیشت، انفراسٹرکچراور امن و امان کی صورتحال تین سال پہلے کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ ہم نے اپنی حکومت کے تینوں ادوار میں ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی ۔ پرویز مشرف نے بھی کرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ سکھر سے ملتان موٹروے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور ہمارے مخالفین پاکستان کو ترقی کی راہ پر چلتا نہیں دیکھ سکتے۔ ہم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ تیس فیصد سستی ہو چکی ہے۔ اپنے اسی دور کے دوران ہم لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پر قائم ہیں۔ معلوم نہیں اپوزیشن کس کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک ڈور کا کام بہت پہلے ہو جاتا لیکن اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے کام لیٹ ہو گیا۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہارے علاقے میں پل بنا رہے ہیں ، تم ہمارے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہو