اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فلپائن میں جھڑپیں، 11 مسلم عسکریت پسند ہلاک، 19 زخمی

منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں فوج سے جھڑپوں میں 11 عسکریت پسند ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے، جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے 15 سالہ لڑکی بھی ماری گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ منداناؤ آئی لینڈ میں علیحدگی پسند مسلمان جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جن کا تعلق بنگسامورو اسلامک فریڈم فائٹر نامی تنظیم سے ہے۔فوجی حکام کے مطابق جھڑپ کے دوران 11 شدت پسند ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جبکہ ان کی ساتھی 15 سالہ لڑکی کو پکڑا گیا تاہم وہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ماری گئی۔
فلپائنی کرنل سریلیتو سوبیجانا نے لڑکی کی ہلاکت کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بات کا علم نہیں کہ وہ کس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہے، نئی حکومت شمالی علاقے میں کئی دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتی ہے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرز نے علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر راکٹ فائر کئے، جھڑپوں میں 2 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔