اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

معروف ریسلر”دی راک”84ملین ڈالرکما کرسب سےزیادہ معاوضہ لینےوالےاداکاربن گئے

نیویارک (نیوز ڈیسک) رنگ میں نام کمانے والے “دی راک” ہالی وڈ کی دنیا میں بھی راج کرنے لگ گئے ۔ چوراسی ملین ڈالر کما کر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ۔ مشہور ریسلر ڈوین جانسن جو کہ “دی راک ” کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ پہلے رنگ میں اپنے حریفوں کی پٹائی کر کے نمبر ون تھے اور اب ہالی وڈ فلموں میں بھی پہلے نمبر پر ہیں ۔ معروف میگزین فوربز کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق دی راک کی فلموں نے 84 ملین ڈالر کمائے جس سے وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں ۔ ٹاپ پر آنے کے بعد جانسن نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔