اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قندیل بلوچ کو نشہ آور دوا دے کر گلا دبا کر قتل کیا، بھائی کا اعترافی بیان

ملتان(ویب ڈیسک ) پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقتولہ کے بھائی وسیم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔سی پی او ملتان اظہر اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران مقتولہ قندیل بلوچ کے قتل کے مرکزی ملزم اس کے بھائی وسیم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جب کہ اس موقع پر سی پی او ملتان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں اب تک یہی پتہ چلا ہے کہ ملزم وسیم نے اکیلے ہی قتل کیا اور یہ واردات غیرت کے نام پر کی گئی، ملزم نے اپنی بہن قندیل بلوچ کی ناک اور منہ دبا کر اسے مارا جس کے بعد وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ڈی جی خان چلا گیا جہاں سے اسے گرفتار کرلیا گیا تاہم ملزم کے دیگر 2 دوستوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ قندیل کی لاش ان کے والدین کے کہنے پر سردخانے میں رکھی گئی ہے تاہم انہوں نے کل ڈی جی خان میں تدفین کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے درخواست کرتے ہی لاش حوالے کردی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قندیل کی لاش سے مختلف سیمپلز لیے گئے ہیں جنہیں لاہور بھجوایا جائے گا اور وہاں ان کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی کچھ پتہ چلے گا کہ کوئی نشہ آور چیز کھلائی گئی یا نہیں۔سی پی او ملتان نے قندیل بلوچ کے والدین کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے گھر پر موجود ہیں۔ سی پی او نے بتایا کہ مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے جو پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کی مدد سے بھی تفتیش میں مزید چیزیں سامے آئیں گی۔اس موقع پر قندیل بلوچ کے قاتل اس کے بھائی وسیم نے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قندیل بلوچوں کا نام بدنام کررہی تھی اور یہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا جب کہ اس کے مولوی کے مسئلے کی وجہ سے ہمارے مسائل میں اضافہ ہوا۔ ملزم نے کہا کہ قتل میں صرف اکیلا ہی ملوث ہوں اس میں کسی دوست کا ہاتھ نہیں جب قندیل کو میرے اس عمل کے بارے میں کوئی بھی علم نہیں تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ قتل سے قبل قندیل کو نشہ آور دوا کھلائی اور رات ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان اس کا گلا دبا کر قتل کیا جب کہ اپنے جرم پر بھی کوئی شرمندگی نہیں ہے۔