اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب جھیلنے کے ساتھ ساتھ صف اول کے ملک کا کردارادا کیا اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔افغانستان میں ہونے والے دھماکوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ ہمارے مشترکہ دشمن ہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنی ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے مصائب جھیلنے کے ساتھ ساتھ صف اول کے ملک کا کردارادا کیا اور اب بھی دہشت گردوں کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔