اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

یوسین بولٹ نے کشش ثقل کو چیلنج کر دیا، تصویرسوشل میڈیا پر جاری

ریو ڈی جنیرو( سپورٹس ڈیسک) دنیا کے تیز ترین مرد یوسین بولٹ نے اپنی ایک نئی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ کشش ثقل کو چیلنج کررہے ہیں،یوسین بولٹ نے نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ کچھ بھی ممکن ہے‘۔ اس تصویر میں انھوں نے ایک ہاتھ چھت اور دوسرا بیڈ پر ٹکایا ہوا جب کہ دونوں پاؤں دیوار کی طرف ہیں، اس انداز میں وہ ایک طرح سے ہوا میں معلق دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر سے انھوں نے اپنے ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہونے کے خدشات بھی زائل کرنے کی کوشش کی ہے۔انھوں نے اپنے حریف جسٹن گیٹلن کے اپنی فٹنس کے بارے میں ریمارکس پر کہا کہ میں کئی بار یہ ثابت کرچکا کہ میں عظیم ترین ہوں، مجھے جسٹن گیٹلن کی باتیں سن کر جہاں ہنسی آئی وہیں مایوسی بھی ہوئی۔