اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرپشن کے نا سور نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے، کوپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور عوامی جہاد کی ضرورت ہے۔ چوہدری شوکت منیر

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے ‘سالانہ کھربوں روپے عوامی فلاح و بہبود کے بجائے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ‘اخلاقی ‘انتظامی اور مالی بدعنوانی سمیت ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک بھرپور عوامی جہاد کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے گذشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشرے میں ناسور کی طرح پھیلتی جا رہی ہے ‘سرکاری اداروں سمیت ہر جگہ کرپشن نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں ‘اربوں روپے روزانہ کی کرپشن اب محض برائی نہیں رہی بلکہ کلچر بن گیا ہے جس کیخلاف جدوجہد ضروری ہو گئی ہے ۔ سرکاری اداروں اور عوامی اداروں میں ہونیوالی کرپشن کیلئے عوامی مہم چلائینگے ‘عوامی شعور اجاگر کیا جائیگا اور اس کیخلاف محاذ تیار کیا جائیگا تاکہ کرپشن اور کرپٹ لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو اور امانت و دیانتداری کا چلن عام ہو ۔چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ نام نہاد جمہوریت نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ‘فرسودہ نظام اور غیر حقیقی جمہوریت نے غریب عوام اور خواتین کو سوائے بھوک ‘افلاس ‘بیروزگاری ‘دہشت گردی ‘لوڈ شیڈنگ اور عدم تحفظ کے کچھ نہیں دیا۔