اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز شریف کے خلاف کاروائی نہ ہونے کا ذمہ دارچیئرمین نیب ہے:عمران خان

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے مجھے للکارا جس کی وجہ سے آج بنوں میں آیا ہوں ۔ سنگاپور اور ملائیشیا کو عظیم لیڈر جبکہ ہمیں نواز شریف ملے ۔ پاناما لیکس کی وجہ سے نواز شریف قوم کو جواب دینے والا ہے۔ نواز شریف کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا ذمہ دار چیئرمین نیب ہے پاکستانیوں سے کہوں گا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے نیب کو خط لکھیں ۔ مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کا نام بدل کر کرپشن بچاو پارٹی رکھ لینا چاہیے۔بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ہم آپ سے سچ پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کے کتنے اثاثے ہیں اور کدھر ہیں ، وقت آگیا کہ قوم سے سچ بولیں ۔ کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے جس کا مقابلہ کر کے کرپشن کے بادشاہ نواز شریف کا احتساب کریں گے اگر ہم سچ اور حق پر کھڑے ہوجائیں تو نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ،اللہ نے پاکستان کو تقدیر بدلنے کا سنہری موقع دیا۔نیب کے چیئرمین کے سامنے نواز شریف کی کرپشن کے سارے ثبوت آگئے ہیں پھر بھی نیب کارروائی کیوں نہیں ررہا اس سب کی ذمہ داری نیب کے چیئرمین پر ہے ۔ میں پاکستانیوں سے کہوں گا کہ سب لوگ نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف توپوں کا رخ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ! آپ کو اپنی پارٹی کا نام بدل لینا چاہیے ۔ اپنی پارٹی کے نام میں سے علما ہٹاکر علما کی توہین ہونے سے بچائیں جبکہ اسلام کا لفظ بھی خارج کردیں اور اسلام کو بدنام نہ کریں ۔ مولانا صاحب کو کہوں گا کہ وہ اپنی پارٹی کا نام جمعیت علما اسلام کی بجائے ”کرپشن بچاو¿ پارٹی “رکھ لیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم درانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکرم درانی صاحب آپ کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا کہ آپ ہمارے ایم پی ایزکو خریدیں گے سب جانتے ہیں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے درانی کے پاس کتنا پیسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے نواز شریف قوم کو جواب دینے والا ہے۔جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتاقوم غریب ہوگئی اور نواز شریف امیر ہوگیا ہے اس نے 8 سالوں میں 28 فیکٹریاں بنالیں ۔چنددن پہلے نوازشریف اسی جگہ تمبو میں جلسہ کررہے تھے اور ان کے ساتھ لاچشمہ لگاکر ایک طر ف پرانے وزیراعلی ٰاکرم درانی تھے ،اکرم درانی نے مجھے جلسے میں للکارا ۔ مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی نے للکاراتو یہاں بنوں آیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سنگاپور اور ملائیشیا والوں کو عظیم لیڈر اور ہمیں نوازشریف ملے وہاں کے لیڈروں نے انسانوں پر سرمایہ کاری کی ان کے عروج کی وجہ لیڈر شپ تھی ۔سنگاپور اورملائیشیا کے لیڈروں نے کرپشن ختم کی اور تین وزرا کو کرپشن پر ہٹادیا گیا سنگاپور میں عظیم لیڈر لی کو آن اور ملائیشیا میں ایماندار مہاتیر محمد آئے چالیس لاکھ آبادی کا سنگاپور آج 520ارب ڈالر کی برآمدات کرتاہے ۔