اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جوڑی ٹوٹ گئی ، راہیں جدا کرنے کااعلان

نئی دہلی(نیوزالرٹ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور دنیائے ٹینس کی معروف کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنی جوڑی توڑتے ہوئے راہیں جدا کرنے کااعلان کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ہوئی پیش رفت میں ٹینس کی کامیاب ترین جوڑ ی کہلانے والی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ، ہنگس نے اپنی راہیں جدا کرنے کااعلان کردیاہے ۔ یا درہے کہ بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہنگس نے 2015 میں جوڑی بنائی تھی ۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا اور اسی عرصہ میں تین گرینڈ سلام جبکہ 11ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز بھی اپنے نام کئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے مسلسل 41میچز میں ریکارڈ فتوحات حاصل کرکے خود کو درست طور پر عالمی نمبر ایک جوڑی قرار دلوایا ۔ دونوں کی جانب سے سامنے آنے والے مشترکہ بیان میں ثانیہ اور مارٹینا کاکہنا ہے کہ وہ مداحوں کی توقعات پر پوار نہیں اتر پارہیں اس لئے باہمی رضا مندی سے الگ ہونے کافیصلہ کیاہے ۔ اس اعلان میں یہ بھی بتا یاگئاہے کہ دنیائے ٹینس کی نمبر ون جوڑ ڈبلیو ٹی اے ٹور کاآخری ایونٹ ڈبلیو ٹی اے چیمپئین شپ اکٹھے کھیلیں گی ۔