اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سانحہ کوئٹہ: آئی جی سندھ نے صوبے کی سکیورٹی بڑھانے ، مشکوک وکلاء کی جامہ تلاشی کا حکم دیدیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سانحہ کوئٹہ کے بعد آئی جی سندھ نے صوبے کے اہم مقامات اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر نے کے احکامات جاری کردیے ہیں جس کے بعد اہم مقامات اور اداروں کی سکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ پبلک مقامات ، ایئر پورٹس اور ریلوے سٹیشنر کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام جائے وقوعہ پر اکٹھے ہونے سے گریز کریں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ شک پڑنے پر کسی بھی وکیل کی جامہ تلاشی بھی لی جائے ۔