مانچسٹر(چوہدری عارف پندھیر سے) یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پاکستانی بھر میں موجود قونصلیٹ اور ہائی کمیشن لندن نے پرچم کشائی کی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا اسی سلسلے کی ایک تقریب پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل ظہور احمد نے بھی سجائی ۔جس میں مانچسٹر اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں عورتوں بچوں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ قونصل جنرل ظہور احمد کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد لانگ سائٹ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں کیا گیا تھا۔انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور انھیں پاکستانی قونصلیٹ میں خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف شرکاء نے یوم آزادی کی مبارکباد دی اور اس دن کی اہمیت اور خصوصیت اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم اور افضل خان،ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی، چیف انسپکٹر عمر خان،کمیونٹی لیڈر اقبال صدیقی، ہارون کھٹانہ، امجد شاہ، اورسیز پاکستانی فیڈریشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک،قونصل جنرل عراق زید نوری، کونسلر یاسمین طور، کونسلر باسط شاہ، کونسلر عابد چوھان، لارڈ مئیر وارنگٹن فیصل رشید، لارڈ مئیر اولڈھم ڈیرک، لارڈ میئر مانچسٹر کارل، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شوکت، امجد مغل،سجاد حسین مسلم لیگ نون،ارشد اعوان ، نغمانہ کنول ، یاسمین عالم، ڈاکٹر ناہید کیانی، شکیل قمر ، سبینہ خان، زرقا، پامیلا اشرف،عائشہ مبشر، حماد محمود، فاروق نذر، کنزرویٹو کے محمد افضل، مرزا شھزاد، تاثیر چوھدری،مصطفی مغل، ایشین چیمپئن حمزہ اکبر، پولیس کمشنر ٹونی لائیڈ،لیاقت علی احد، جاوید احمد خان،فرزانہ افضل، فادر گل شیر،سابق ہاکی پلئیر عمران رسول اور ٹریفورڈاور سلفورڈکاونسل کی لارڈ مئیر اور مئیرسسز ، چائنیز کمیونٹی، ہندو کمیونٹی اور دیگر کمیونٹی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں حصہ لیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کے بعد پرچم کشاہئ کی تقریب دس بجے کے قریب ہوئی پاکستانی پرچم کو پھلوں کی پتیوں سے سجایا گیاتھا۔ اس کے بعد قونصل جنرل ظہور احمد نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس کے بعد گلوکار افی کے، نبیل مسیح اور آرتھر گل نے بھی ملی نغمے سنا کر حاظرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایک کیک بھی کاٹا گیا جسے پاکستان کے جھنڈے کی طرح بنایا گیاتھا۔
تازہ ترین