اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم جمعے کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف19 اگست کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف، امجد صابری کی رہائش گاہ اور عبدالستار ایدھی کے گھر بھی جائیں گے۔وزیراعظم امجد صابری کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیں گے، بعدازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن و امان کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری محمدصدیق میمن، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کو تیز کرنے سیمت اگلے مرحلے کی منظوری بھی دی جائے گی۔