اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی ’’حسینہ‘‘ بھارتی فوجی افسر سے اہم ترین ملکی راز لے اڑی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اپنے دفاع پر مامور سپوتوں کی نام نہاد قابلیت کا بھانڈا وقتا فوقتا پھوڑتا ہی رہتا ہے اور اب ایک ایسی ہی کہانی بھارتی پولیس نے بیان کی ہے جو کسی بالی ووڈ فلم کی طرح سسپنس اور دلچسپی سے بھر پور ہے بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی پولیس نے بھارتی ائیر فورس کے سابق افسر رنجیت کے کے کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ہاتھوں الو بننے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر روینداریادوو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق ائیر فورس افسر آئی ایس آئی کے بچھائے گئے مختلف جال میں پھنس کر بھارتی ائیر فورس کی حالیہ مشقوں طیاروں کی نقل وحرکت اور ائیر فورس کے مختلف یونٹوں کی تعیناتی کے بارے میں حساس معلومات پر سرحد پار پہنچا چکا تھا پولیس کی بیان کردہ کہانی کے مطابق رنجیت فیس بک پر ایک دلکش خاتون جس کا نام میک ناٹ دامنی بتایا گیا ہے کے دام میں پھنس گیا تھا جو اس کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھاتی رہی اور سابق افسر اس کے حسن پر فریفتہ ہوکر اس کے ساتھ کئی ایسی باتیں بھی کرگیا کہ جن کا تعلق براہ راست ملکی سلامتی کے ساتھ تھا دونوں کے درمیان فیس بک کے ذریعے روابط رہے اور بعد ازاں ای میل اور موبائل فون کے ذریعے معلومات کا تبادلہ ہوا بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کےمطابق مذکورہ حسینہ دراصل پاکستانی خفیہ ایجنسی کا کوئی جاسوس تھا جو بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق اہم راز لے اڑا تھا ۔